ابنا: سنیچر کو، "قیدی X" کے مصنف رفائل اپسٹین، نے کہا ہے کہ بن زیگیر کہ جسے " قیدی X " کے طور پر جانا جاتا ہے، ایران کے خلاف تل ابیب کی خفیہ سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف کر رہا تھا۔
اپسٹن کا بیان ان الزامات کے خلاف ہے جو زیگیر پر عائد کیے گئے تھے، زیگیر پر الزام تھا کہ وہ حزب اللہ کے لیے کام کرنے والے ایک لبنانی ڈبل ایجنٹ کو بھرتی کرنے میں ناکام رہا تھا اور اسرائیل کے لیے کام کرنے والے ڈبل ایجنٹوں کے ساتھ دھوکہ کیا تھا۔
زیگیر کو کہ جو ایران کے جوہری توانائی کے پروگرام کو ہدف بنانے والی موساد کی اہم جاسوسی کارروائی کا حصہ تھا، سنہ 2010 میں اسرائیل نے گرفتار کر لیا تھا، اس لیے کہ اس نے میلبورن میں ایک ایرانی کے سامنے اپنی جاسوسی کارروائی کی تفصیلات ظاہر کر دی تھیں۔
2010 میں خودکشی سے قبل اس نے اسرائیل کی ایالون جیل میں کئی بار اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔
دوہری شہریت کے حامل 23 سالہ زیگیر 2003 سے اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا۔ .......
/169